ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 14 مارچ 2020 23:05

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نے اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دورانپنجاب کے اضلاع میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پنجاب: فیصل آباد 11 ،نارووال 08 ,ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03 ، جھنگ ، جوہرآباد 02 ، حافظ آباد ، گجرات ، سیالکوٹ سٹی ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :کالام،قلات منفی03، پاراچنار ،مالم جبہ اور استورمیں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔