کورونا وائرس کا خطرہ: متحدہ عرب امارت میں تمام سینما گھر، پارکس اور جم بند کر دیے گئے

حکومت نے کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک کھرب درہم کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 مارچ 2020 15:03

کورونا وائرس کا خطرہ: متحدہ عرب امارت میں تمام سینما گھر، پارکس اور ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2020ء) متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے تمام سینما گھر، پارکس اور جم بند کر دیے گئے ہیں۔ صحت عامہ کی حفاظت کے لئے جاری کوششوں کے سلسلے میں متحدہ عرب امارت کے محکمہ اقتصادی ترقی نے تمام سینما گھروں ، تھیم پارکس ، تفریحی اور الیکٹرانک گیم سنٹروں ، باڈی بلڈنگ / فٹنس جموں اور دبئی میں لائسنس یافتہ موسم بہار کیمپوں کو مارچ کے آخر تک اپنی تمام سرگرمیوں اور خدمات کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایات اتوار کے روز ٹویٹ کیے گئے ایک سرکلر میں دی گئیں،
ابو ظہبی ، دبئی اور اجمان میں تھیم پارکس اور ثقافتی مقامات سمیت بڑے سیاحتی مقامات کو عارضی طور پر بند کرنے کے حکام کے حکم کے تحت اتوار کے روز دبئی کے سینماؤں نے سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک احتیاطی اقدام کے طور پر رواں ماہ کے لئے تفریحی مقامات عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔

حکومت کا کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک کھرب درہم کے امدادی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بنک نے قومی معیشت کی تحفظ ، صارفین اور کمپنیوں کے تحفظ کی کے لیے ایک سو ارب درہم مالیت کا ایک جامع معاشی تعاون کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کورونا کو عالمی وباء قرار دینے کے بعد کیا گیا ہے۔

العربیہ تی وی کے مطابق طے شدہ مالیاتی امدادی منصوبے میں 50 ارب درہم تک کا کریڈٹ شامل ہے جو گارنٹی کے تحت ملک میں کام کرنے والے بنکوں کو صفر مارک اپ شرح پر قرضوں اور ایڈوانس کی شکل میں دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 50 ارب درہم بنکوں سے حاصل ہونے والے بچت اور دارالحکومت سے جاری کیا جائے گا۔امارات کے مرکزی بنک کی طرف سے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک کے بنکوں کے پاس کافی سرمایہ ہے۔