مقبوضہ کشمیر : شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

اتوار 15 مارچ 2020 21:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے تاری گام میں ہزاروں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان گلزار احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے گلزار احمد کو آج ضلع اسلام آباد کے علاقے وتری گام میں دیگر تین نوجوانوں کے ہمراہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے موقع پر لوگوں نے آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شفاف نعرے لگائے۔ دریں اثناجموںوکشمیر سوشل یوتھ فوم کے جنوبی کشمیر کے انچارج زبیر میر کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفد نے بھی شہیدکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وفد میں شامل توصیف احمد نے نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب میںشہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے حریت قیادت اور آزادی پسند کشمیری عوام کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتا اور وہ اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کی تحریک مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔