اوپن یونیورسٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے 4۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز متعارف کردئیے

سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان اور بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بہترین موقع

منگل 17 مارچ 2020 15:06

اوپن یونیورسٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے 4۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بیچلر سطح پر 4۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز متعارف کردئیے ہیں ،ْ سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان اور بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے لئے پیش کئے جانے والے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں )جنرل(،ْ)کامرس(،ْ )ماس کمیونیکیشن (اور )لائبریری انفارمیشن سائنسسز( گروپس شامل ہیں۔

مدت پروگرام دو سال)چار سمسٹر(ہے۔ داخلے کے لئے میٹرک اور ایف اے کی سند ،ْ شناختی کارڈ ،ْ پاسپورٹ ،ْ ویزا ،ْ اقامہ کی تصدیقی شدہ فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔ اِن ممالک میں مقیم پاکستانیز جو اوپن یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند ہیں 15۔

(جاری ہے)

اپریل تک داخلہ فارم مع فیس ارسال کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pkاور [email protected]سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ،ْ کمرہ نمبر LG-08،ْ آئی سی ٹی بلڈنگ ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8،ْ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان سے فون نمبر +92-51-9250175 , +92-51-9057165پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔