ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

منگل 17 مارچ 2020 20:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) بدھ کو موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام، منفی 02 اور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔