ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نے گور نر پنجاب سے ملاقات کے بعد احتجاج موخر کر دیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گور نر پنجاب کی درخواست پرسر کاری ہسپتالوں میں اپنااحتجاج موخرکر نے کا فیصلہ کرلیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 17 مارچ 2020 20:33

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نے گور نر پنجاب سے ملاقات کے بعد ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17مارچ2020ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نے گور نر پنجاب سے ملاقات کے بعد احتجاج موخر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے گور نر پنجاب کی درخواست پرسر کاری ہسپتالوں میں اپنااحتجاج موخرکر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب‘سینئر صدر ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی‘صدر میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمود احمد اورصدر جناح ہسپتال ڈاکٹر عاقب جاوید اور دیگر نے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے حالات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بتایا جسکے بعد ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے گور نر پنجاب کی درخواست پرسر کاری ہسپتالوں میں اپنااحتجاج موخرکر نےکااعلان کردیا جبکہ دوسری طر ف گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ہدایات پرکورونا کی وباء سے بچنےکیلئےگورنر ہاؤس میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئےگئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی بھی گور نر ہاؤس کے مین گیٹ پر سیکر یننگ کی جسکے بعد گور نر اپنے دفتر آئے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤ س میں آنے والے تمام افراد اور سٹاف کی بھی روزانہ کی بنیادوں پر سیکر یننگ ہوگی۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ڈاکٹر ز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی کورونا سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار دادا کر نا ہوگا، حکومت کورونا کی وباء کے روک تھام کیلئے تمام وسائل استعمال کر یں گی اور انشاء اللہ ہم سب نے ملکر کورونا وائر س سے خود بھی بچنا ہے اور اپنی عوام کو بھی بچانا ہے، حکومتی ادارے اس بارے میں 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں پہلے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں، اس کے بعد وہ علاج کریں گے۔ ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ہمارے پاس ہسپتالوں میں خود کے لئے خفاظتی کٹس موجود نہیں ہیں، ہم یہاں لوگوں کا علاج نہیں کر سکتے۔ان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ جب تک انہیں سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی، تب تک وہ علاج نہیں کریں گے۔تاہم اب احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔