آذاد کشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر قائم امبور مہاجر کیمپ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم

بدھ 18 مارچ 2020 21:43

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) اسمبلی سیکرٹریٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر قائم امبور مہاجر کیمپ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم، کیمپ سے گزرنے والی روڈ کھنڈرات کا شکار ، درجنوں سکولز کے بچے اسی روڈ سے روزانہ کی بنیاد پر گزرتے ہیں ، ریڈ فائونڈیشن کو جانے والے راستہ میں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی پلی بچوں کے لئے خطرہ سے کم نہیں ، پلی بجلی کے پول لگا اور اس پر لکڑیوں اور مٹی سے بنائی جانے والی روڈ حادثہ کو دعوت دینے لگی، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مہاجر کیمپوں کی خستہ حالی کی طرح امبور مہاجر بھی شدید مسائل میں مبتلاہو چکا ہے ، تعمیر و ترقی کی دعوئے دار آزاد حکومت اور محکمہ جات کی نااہلی کی واضح مثال مہاجر کیمپ میں قائم اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جانے والی مٹی اور بجلی کے پول نصب کر کے پلی جومنہ بولتا ثبوت ہے ، گزشتہ سال جون جولائی کے دوران یہ پلی پانی کابہائو بڑھ جانے کی وجہ سے نالہ برد ہو گئی تھی جسے عوام علاقہ مہاجر کیمپ نے دوبارہ سے تعمیر کیا ، اس پلی کے اوپر سے روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ والی گاڑیوں کا گزرنا ہوتا ہے جو کسی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ، اس پلی سے بعض ریاستی ادارے بھی واقف ہیں لیکن عارضی کچی پلی کی جگہ پختہ پلی کی تعمیر نہ ہونا حکومتوں اداروں کی کارکردگی اور بے حسی ثابت کررہی ہے ،ریڈ فائونڈیشن سکول کو جانے والا یہ واحد راستہ ہے جہاں سے دن بھر سینکڑوں معصوم بچوں سے بھری گاڑیاں اور بارش کے دوران پھسلن ہونے پر بچے نالا میں گر سکتے ہیں ، اس لئے طلبہ کے والدین اور اہل مہاجر کیمپ امبور نے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر نالہ پر پختہ پل کی تعمیر عمل میں لائی جائے ، بصورت دیگر ہونے والے جانی نقصان کی ذمہ داری حکومتی اداروں پر ہوگی ۔