متعدد مقدمات میں مطلوب جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ اور اس کی اہلیہ ملزمہ رابعہ نذر کی ضمانت میرٹ پہ کینسل

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 مارچ 2020 17:39

متعدد مقدمات میں مطلوب جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ اور اس کی اہلیہ ملزمہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے فراڈ کے متعدد مقدمات میں مطلوب جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ اور اس کی اہلیہ ملزمہ رابعہ نذر کی ضمانت میرٹ پہ کینسل کردی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے جعلی ڈاکٹر بن کر شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم شاہد حسین شیخ اور اس کی اہلیہ اسسٹنٹ پروفیسر ۔

یو ای ٹی رابعہ نذر راجہ کی ضمانت میرٹ پہ کینسل کردی ۔

(جاری ہے)

ملزم شاہد حسین شیخ پر ملک کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں ملزم پر اپنی اہلیہ کیساتھ مل کر بچوں کو نشے کے جعلی کیپسول دینے کے علاوہ چیک ڈس آنر اور ایم بی بی ایس کے جعلی کاغذات بنوا کر پریکٹس کرنے کی ایف آئی آرز بھی ہیں ۔جبکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے بھی ملزمان کے متعدد جعلی کلینک سیل کرکے ایف آئی آردرج کروائی گئی ہے ۔فراڈ کے شکار متعدد شہریوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو بچوں کی صحت برباد کرنے پر کڑی سے کڑی سزادی جائے۔

متعلقہ عنوان :