پاکپتن میں سماجی شخصیت کی جانب سے شہریوں میں پانچ ہزارفیس ماسک مفت تقسیم

ماسک کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے شہری مفت ماسک ملنے پر نہال ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 20 مارچ 2020 15:50

پاکپتن میں سماجی شخصیت کی جانب سے شہریوں میں پانچ ہزارفیس ماسک مفت ..
پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2020ء، نمائندہ خصوصی، توقیر رمضان) پاکپتن کی مشہور سماجی شخصیت کی جانب سے شہریوں میں پانچ ہزارفیس ماسک مفت تقسیم کیے گئے۔ جس کے باعث ماسک کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے شہری مفت ماسک ملنے پر نہال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے پانچ ہزار فیس ماسک مفت تقسیم کیے گئے۔

مارکیٹ سے نہ ملنے والے ماسک مفت ملنے پر شہری خوش نظرآئے۔

(جاری ہے)

مختلف شاہراؤں پر سماجی شخصیت پیر رحمت علی چشتی نے رکشہ ڈرائیورز،دکانداروں،مزدوروں اور عام شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کیے۔اس موقع پر جہاں شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی وہیں احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی ہدایت کی گئی۔سماجی شخصیت پیر رحمت علی چشتی کا کہنا تھا کہ ماسک بلیک میں اسٹور کرنیوالوں کو چاہیے کہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیں،مفت ماسک تقسیم کا مقصد شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرنا ہے۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ماسک لے کراحتیاطی تدابیر کو اپنانے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :