ایف بی آر نے 3ماہ کیلئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس پر چھوٹ دیدی

ایف بی آر کا کورونا وائرس کے خطرے میں گھرے لوگوں کو رلیف دینے کیلئے 3ماہ کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 20 مارچ 2020 22:31

ایف بی آر نے 3ماہ کیلئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس پر چھوٹ دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2020ء) ایف بی آر نے 3ماہ کیلئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس معاف کردیے ہیں۔ ایف بی آر نے کورونا وائرس کے خطرے میں گھرے لوگوں کو رلیف دینے کیلئے 3ماہ کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں چھوٹ دنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب پاکستان میں طبی سازوسامان کی خرید پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی اور کسٹمری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔

مشینیوں کو درآمد کرنے پر بھی ٹیکس ختم کیا گیا ہے۔ طبی سامان، مشینوں اور ایشیا کی درآمد پر عائد ٹیکس 3ماہ تک وصول نہیں کیا جائے گا۔ ایکسپورٹ ری فنانس ون کے تحت قرض لینے والوں کو بھی 6ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم جنوری تا 30ستمبرایف ٹی ایل ایل کا ہدف بھی کم کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی فوری اور تیز رفتار ادائیگی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے برآمد کنندگان کو بہت شکایات رہی ہیں اور اس حوالے سے اس عمل میں تاخیر کی وجہ سے ان کے تحفظات کو دورکرنے کیلئے ایف بی آر نے ریفنڈ کے پورے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ریفنڈ کے حوالے سے شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹس میں افسران کا تقرر کردیا گیا ہے جو برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے عمل میں سہولت کنندہ کا کردار ادا کریں گے۔