میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ایڈمنسٹریٹر خواجہ اعظم رسول کرونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی میں پیش پیش

اتوار 22 مارچ 2020 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ایڈمنسٹریٹر خواجہ اعظم رسول کرونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی میں پیش پیش، وزیراعظم ہائوس میں قائم قرنطینہ سینٹر میں صفائی کا بہترین انتظام کردیا، اعظم رسول نے شہریوں سے اپیل کردی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، حکومت کی سختیاں عوام کے بھلے کیلئے ہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، شہری حکومت کیساتھ تعاون کریں اور گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم رسول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوس جو کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے عارضی طور قرنطینہ اس کی صفائی ستھرائی کا بہترین انتظامات کے جا رہے ہیں جو کہ بلدیہ اہلکاران نے کی کا وزٹ کر کہ صفائی کا جائزہ لے رے ہیں کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات پر کے لیے شہریوں کا مکمل تعاون ہونا ضروری اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ شبیر عباسی ، اے ڈی سی عاصم خالد اعوان ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ارم قریشی سینٹری سپر وائزر چوہدری بدر بھی ہمرہ ہیںمدارس کا دورہ علماء و اساتذہ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا شکریہ انسانی زندگی قیمتی ہیں ، حکومت احکامات پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوام اس وبائی امراض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کا ساتھ دے،24مارچ سے آگاہی مہم میں سول سوسائٹی ،وکلا،میڈیا ،صحت،پبلک ہیلھ،ڈیم شرکت کررہے ہیں عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہیں ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں کلین اینڈ گرین کشمیرمہم اور صفائی مہم میں کسی طرح کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی،کرونا وائرس کے علاوہ گرمیوں کی آمد پر ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے حکومت تما م وسائل بروے کار لائے گی،اُنہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سارے کام حکومتوں کے کرنے کا نہیں ہوتے ان کاموں میں شہری،بڑھ چڑ ھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔