ظ*کورنا وائرس اللہ تعالی کی ناراضگی کا سبب ہے،رہنما جمعیت علماء اسلا م کوئٹہ

اتوار مارچ 21:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا کہ کورنا وائرس اللہ تعالی کی ناراضگی کا سبب ہے ہم جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم سے وقت کے حکمرانوں کو بھی گناہوں سے توبہ کی دعوت دیتے ہیں اور ساتھ ہی یہ اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کا ہر ممکن خیال رکھا جائے کیونکہ ایک تو بلوچستان کے عوام پہلے ہی سے غربت کا شکار ہیں اگر ان پر لاک ڈاون اور پابندیاں مسلط کردی گئیں تو بلوچستان کے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے تو اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومت نرم رویہ اختیار کرے انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس عذاب الہی اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے عوام خوف وانتشار کی بجائے استغفار کی کثرت کریں حکومت عوام کو احتیاطی تدابیر بتلانے وقت یہ بھی آگاہ کریں کہ یہ رجوع الی اللہ اور ہر قسم گناہوں سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ گناہوں کی نحوست ہی سے وبائیں عام ہوتی ہیں یہ بھی واضح رہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹیں ہمدردی اور یثار کی روایت قائم کریں اگر خدانخواستہ ہمارا رویہ درست نہیں رہا تو اس بھڑ کر بھی مصیبتیں اور آفتیں ہمارے پر نازل ہو ں گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے ریاست تحفظ کے لئے سرد ھڑ کی بازی لگا دی گے اور عوام کے دکھ درد میں جمعیت علما اسلام شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ تمام ائمہ مساجد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پانچ وقت نمازوں میں عوام رجوع الی اللہ کے ترغیب دے اور ایت کریمہ کا اہتمام کرائی۔