نجی یونیورسٹیوں نے سندھ حکومت کے اقدامات کی نفی کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 24 مارچ 2020 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) نجی یونیورسٹیوں نے سندھ حکومت کے اقدامات کی نفی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بیشتر یونیورسٹیوں کا آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ پی ٹی آئی عہدیدار کی نجی یونیورسٹی نے اساتذائ کو آن لائن کلاسز کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے طلبہ بجلی اور انٹرنیٹ کی اسپیڈ کی وجہ سے شدید ازیت کا شکارہوگئے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے انٹرنیٹ اسپیڈ پر بھی فرق پڑ رہا ہے، تعلیمی اداروں کو صرف فیس سے مطلب ہے نا کہ تعلیمی معیار سے، آن لائن کلاسز سے تعلیمی معیار متاثر ہوگا۔ طلبہ نے وزیر اعلی سندھ اور صوبائی مشیر نثار کھڑو سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگ اقرائ یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں کا پابند کریں۔

متعلقہ عنوان :