پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر وباء پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 24 مارچ 2020 23:44

پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، سول انتظامیہ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر وباء پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل کا بندوبست کیا جا رہا ہے، پاکستانی قوم کورونا وائرس سے متحد ہو کر مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان دور دراز اور مشکل پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے، مشکل پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث رسائی کے مسائل کا سامنا ہے، گلگت بلتستان کو فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ اس وقت گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 80 مصدقہ کیسز،509 مشتبہ کیسز ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں 162 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت کے ہیرو ڈاکٹر اسامہ کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے جاں بحق ہو گئے ہیں، گلگت بلتستان، سکرود، چلاس کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں گنجائش بڑھائی جا رہی ہے۔