کورونا کی وجہ سے امریکی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی ،پاکستان کے پاس عافیہ صدیقی کی رہائی کا موقع

اسپیکر چودھری پرویزالٰہی کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ،قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی درخواست

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 مارچ 2020 13:27

کورونا کی وجہ سے امریکی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی ،پاکستان کے پاس عافیہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25مارچ2020ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفونک رانبطے کے دوران امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر زور دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے کیونکہ قیدیوں کا اس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ وہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کریں۔دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرگرم کردار ادا کرے اور امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کرے۔ شاہ محمود قریشی نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ وزارتِ خارجہ اور امریکی حکام سے اس سلسلے میں بات کریں گی۔

(جاری ہے)

امریکا میں اس وقت کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے۔۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کا عالمی مرکز بن سکتا ہے ۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے وائرس سے امریکہ بری طرح متاثرہوا ہے۔ اس حوالے سے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 3 لاکھ 13 ہزار افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 ہزار افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث قیدیوں کو بھی رہا کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکی قید ناحق و تنہائی میں 6199 دن گذر چکے ہیں ۔ ایچ آر سی پی کے چیئرمین جمشید حسین نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کرائی کہ حکمرانوں کو ان کا فریضہ یاد دلانے اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان، عافیہ موومنٹ کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں محمد نوازشریف کی حکومت کی طرح عمران خان کی حکومت کی جانب سے بھی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے باضابطہ طور پر خط لکھنا ضروری ہے مگرعمران خان کی حکومت میں بھی ’’579 دن‘‘ گذرگئے مگر عافیہ کی رہائی کیلئے اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیاہے۔وری قوم ہر اہم موقع پر اور مختلف انداز میں حکومت اور ارباب اختیار کو ان کا یہ دینی، اخلاقی اور آئینی فریضہ یاد دلاتی رہتی ہے۔