Live Updates

عمران قریشی نے وفاقی حکومت کی جانب سے معاشی پیکیج کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا

جمعرات 26 مارچ 2020 10:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ر ہنما عمران قریشی نے وفاقی حکومت کی جانب سے معاشی پیکیج کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کیلئے جو معاشی پیکیج دیا ہے وہ اس حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی اور اس کا براہ راست ریلیف فائدہ شہریوں کو ملے گا کیونکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ۔

اسی طرح اب جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے تو ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے صنعت، زراعت ، یوٹیلٹی اسٹور سمیت عوام کی تعمیر وترقی کیلئے اربوں روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اسی طرح کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھی این ڈی ایم اے کو 50 ارب روپے کی رقم دی جارہی ہے جس سے کورونا کی ناگہانی آفت سے نمٹا جاسکے گا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کیلئے ہرممکن ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے ۔/م ش ش

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات