ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر

گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس نے ایک ٹویٹ میں نوٹیفیکیشن جاری کر کے ان کی تقرری کی تصدیق کی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 26 مارچ 2020 11:01

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مارچ2020ء) ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد عمران خان کو وہ ہر لمحہ ملکی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے اور ان کی رہنمائی بھی کریں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس نے ایک ٹویٹ میں نوٹیفیکیشن جاری کر کے ان کی تقرری کی تصدیق کی ہے کہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کو فوکل پرسن کورونا مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ کررکھا ہے جب کہ کنگ ایڈورڈ کالج سے گریجویٹ ہیں۔ اد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے کے بعد مہلک کورونا وائرس نے اب پوری دنیا میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اب تک متاثری افراد کی تعداد 1081 ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔

کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔ اسی دوران کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہی اور ان کا پیغام بھی درست طریقے سے نہیں پہنچایا جا رہا۔ اسی سلسلے میں ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد عمران خان کو وہ ہر لمحہ ملکی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے اور ان کی رہنمائی بھی کریں گے۔