ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود 600 مریض کلئیر قرار، عثمان بزدار

کورونا آرڈیننس فوری نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت سول ایوی ایشن عملے کی بھی اسکریننگ کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 26 مارچ 2020 12:36

ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود 600 مریض کلئیر قرار، عثمان بزدار
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مارچ2020ء) ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود 600 مریض کلئیر قرار ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کالا شاہ کاکو میں موجود قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو دیئے جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان قرنطینہ سینٹر میں 600 سے 800 افراد کے ٹیسٹ کئےگئے تھے جس میں وہ تمام افراد کلئیر ہیں، انہوں گھروں میں بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ لاہورکیمپ جیل سے 3500 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جبکہ جیل میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا آرڈیننس فوری نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت سول ایوی ایشن عملے کی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے معاملے پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے معاملے پر جلد وفاقی کی طرح پنجا ب حکو مت بھی عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی کیونکہ اس مشکل وقت میں عوام کو حکومت کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں اب تک متاثری افراد کی تعداد1102 ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔ کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔ اسی دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈی جی خان قرنطینہ سینٹر میں 600 سے 800 افراد کے ٹیسٹ کئےگئے تھے جس میں وہ تمام افراد کلئیر ہیں، انہوں گھروں میں بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔