کورونا وائرس، امریکا میں بیک وقت تین کلینیکل تجربات شروع

ملیریا کی دوا ہائیڈروآکسی کلروکوئن ، اینٹی بائوٹک دوا زیتھروماذکو ملا کر تجربات کی منظوری دے دی گئی

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) نیو یارک میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر امریکا میں بیک وقت 3 قابلِ ذکر کلینیکل تجربات شروع کیے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ ایند ڈرگ اتھارٹی نے ایک طرف ملیریا کی دوا ہائیڈروآکسی کلروکوئن اور اینٹی بائوٹک دوا زیتھروماذکو ملا کر تجربات کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما اینٹی باڈیز کو سخت بیمار مریضوں میں استعمال کرنے کا تجربہ بھی شروع کیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ ایف ڈی اے نے کورونا نمونیا سے شدید متاثر بڑی عمر کے مریضوں کے لیے کینسر کی ایک دوا کے فیز تھری کلینیکل تجربے کی منظوری دے دی ہے ۔یہ دوا کینسر کو روکنے یا باکل ابتدائی اسٹیج کے کینسر مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ایکٹرمانامی یہ دوا گٹھیا نما جوڑوں کی سوزش کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :