جنوبی پنجاب بھر میں حالیہ شدید بارش اور ژالاباری کی وجہ سے حکومت کسانوں کے لیے مالی پیکج کا فوری اعلان کرے، رانا طاہر ظفر

جمعرات 26 مارچ 2020 15:20

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) آل پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا طاہر ظفر، صدر لائرز ونگ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، صوبائی صدر پنجاب میاں یسین سکھیرا، ضلعی صدر مظفرگڑھ حاجی اختر سکھیرا، ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین اور محمد ذیشان ملک تحصیل صدر بہاولپور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب بھر میں حالیہ شدید بارش اور ژالاباری کی وجہ سے تباہ حال فصلوں پر حکومت کسانوں کو بینکوں کے قرضے ،ٹھیکہ آبیانہ معاف کر کے مالی پیکج کا فوری اعلان کرے تاکہ کسان متاثرین پریشانی سے نجات پا کر اگلی فصل کی تیاری کرسکیں اور اپنا اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے زرعی ٹیوب ویلوں کی بلنگ میں کی گئی اوور چارجنگ ختم کرائے اور تمام بلز اقساط میں وصول کرائے۔