
نامور امریکی شیف کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے
59 سالہ فلویئڈ کارڈوز میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 مارچ 2020
16:13

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق فلویئڈ کارڈوز میں رواں سال 18 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد نیو جرسی کے ماﺅنٹین سائڈ میڈیکل سینٹر میں ان کا علاج جاری تھا خیال رہے کہ فلویئڈ کارڈوز کا شمار کامیاب شیفس میں کیا جاتا تھا جو امریکا کا مقبول شو ٹاپ شیف ماسٹرز کا مقابلہ بھی جیت چکے ہیں. 2017 میں سی بی سی کو دیے ایک انٹرویو میں فلویئڈ کارڈوز نے کہا تھا کہ انہوں نے ہوٹل نامی ایک کتاب پڑھی جس کے بعد انہوں نے شیف بننے کا فیصلہ کیا اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد میں نے کھانا پکانا شروع کیا اور تب مجھے اندازہ ہوا کہ میں کتنا اچھا کھانا بنا سکتا ہوں.فلویئڈ کارڈوز بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوا، سوئٹزرلینڈ میں تعلیم مکمل کی جس کے بعد وہ نیویارک آگئے اپنے کیریئر کے دوران وہ کئی مشہور اور کامیاب ریسٹورنٹس کے ساتھ جڑے جن میں ’طبلہ‘، ’نارتھ اینڈ گرل‘، ’پاﺅ والا‘، ’بومبے بریڈ بار‘، ’بومبے کینٹین‘ جیسے ریسٹورنٹس شامل ہیں.انہوں نے کھانے پر مبنی دو کتابیں بھی تحریر کیں جن کا نا م ون اسپائس، ٹو اسپائس‘ او’فلیور والا ہیں رپورٹس کے مطابق فلویئڈ کارڈوز طبیعت کی خرابی کے بعد 17 مارچ کو خود ہسپتال گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا.وہ نیٹ فلکس کی ایک سیریز ’اگلی ڈیلیشیس‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے، جسے مکمل کرکے وہ حال ہی میں بھارت سے نیو جرسی واپس آئے نامور امریکی مصنف اور ڈیوڈ چینگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فلویئڈ کارڈوز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا.مشہور ٹی وی شیف مدھر جعفری نے فلویئڈ کارڈوز کے انتقال کی خبر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں اور بہت کچھ کرنا چاہتے تھے، ایک ایسے انسان کی زندگی کا سفر ختم ہوگیا، یقین نہیں آرہا.ایک اور شیف پریتی مستری کے مطابق وہ اس دنیا سے چلے گئے، مجھے اس بات کا بےحد دکھ ہے، مجھے اس وائرس پر بےحد غصہ آرہا ہے شیف مائیکل اینتھونی کے مطابق فلویئڈ کارڈوز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ان کی شخصیت متاثر کن تھی فلویئڈ کارڈوز نے سوگواران میں والدہ بیرل، بیوہ برکھا اور دو بیٹے جسٹن اور پیٹر چھوڑے.
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.