آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلودرہنے، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشین گوئی ۔محکمہ موسمیات

جمعرات 26 مارچ 2020 17:47

ملتان ۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ہے ۔جمعرات کے روزملتان میںدوپہرسے وقفے وقفے سے شروع ہونے والی بارش کاسلسلہ جاری ہے جوکہ شام پانچ بجے تک 4.6ملی میٹرریکارڈکی گئی اورجمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.2اورکم سے کم 17.6سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 85فیصداور شام 5بجے 90فیصدتھا۔آج جمعہ کے روزملتان میں طلوع آفتاب صبح 6بجکر09منٹ پراورغروب آفتاب شام 6بجکر31منٹ پرہوگا۔دریں اثناء گزشتہ رات جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاًًخانگڑھ ،علی پور،کوٹلہ غلام شاہ اورملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری اورتیزہوائوں کی وجہ سے گندم ،کنولہ ،سن فلاوراورپیاز کی فصل کے علاوہ آم کے پودوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔اسی طرح وہاڑی اورماچھیوال کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے شدید بارش ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :