پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فٹ بالر کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 26 مارچ 2020 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل محمد ظفر، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) سلطان ستی نے آرمی پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فٹ بالر پرویز رشید کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ پرویز رشید کی فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پرویز رشید نے پاکستان آرمی میں 1968ء میں فٹ بال کا آغاز کیا جس کے بعد کئی سالوں تک قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ بننے رہے اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :