کرونا وائرس کا ڈر کی وجہ سے عمر رسیدہ قیدی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

نیب الزامات کے تحت سینٹرل جیل کراچی کے پہلے قیدی نے کورونا وائرس کی بنیاد پر درخواست دائر کردی،چیئرمین نیب کو نوٹس جاری

جمعرات 26 مارچ 2020 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کرونا وائرس کا ڈر کی وجہ سے عمر رسیدہ قیدی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،نیب الزامات کے تحت سینٹرل جیل کراچی کے پہلے قیدی نے کورونا وائرس کی بنیاد پر درخواست دائر کردی،عدالت نے درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 7 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کرونا وائرس کا ڈر، عمر رسیدہ قیدی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب الزامات کے تحت گرفتار سینٹرل جیل کراچی کے پہلے قیدی نے کرونا وائرس کی بنیاد پر درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا کے ملزم کی 65 برس عمر ہے،متعدد بیماریوں میں پہلے ہی مبتلا ہے کرونا وائرس پھیلائو کے بعد درخواست گزار ہائپرٹینشن، ڈپریشن سمیت دیگر تکالیف میں مبتلا ہے صحت مزید بگڑتی جا رہی ہے اب تو کرونا کی علامات بھی نظر آنے لگی ہیں،کرونا پچاس برس سے زائد افراد کے لئے انتہائی خطرناک طریقے سے لپیٹ میں لے لیتا ہے اس بیماری کا علاج احتیاط اور لوگوں سے دور رہنا ہے درخواست گزار کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کے جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث لوگوں سے دوری ممکن نہیں ہے ملزم کی زندگی کے لئے ضروری ہے کہ ان کو ضمانت دی جائے،جس پر عدالت نے درخواست پرچیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 7 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، درخواست گزار برکت علی کرپشن کیس میں گرفتار ہیں عدالت نے درخواست گزار کی جولائی 2019 میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے بعد بھی درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔