مسلمان ممالک باجماعت اور جمعہ کی نماز پر پابندی لگا سکتے ہیں، سپریم کونسل جامعہ الازہر مصر
کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا اور انسانی زندگیوں کو بچانا اسلامی قانون کے عظیم مقاصد میں سے ہے،فتویٰ
جمعرات 26 مارچ 2020 21:49
(جاری ہے)
مسلمان ممالک میں سرکاری حکام کو باجماعت نماز و جمعہ کی نمازوں کو منسوخ کرنے کا پورا اختیار ہے۔ اس سلسلہ میں درپیش حالات کو مدنظر رکھا جائے، موذن حضرات کو ’’صلوٰ فی بیوتکم‘‘ (گھروں میں نماز ادا کریں) کے ساتھ ترمیم شدہ اذان دینی چاہئے جبکہ اہلخانہ اپنے گھروں میں باجماعت نماز کا اہتمام کر سکتے ہیں۔
مسلمانوں کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ بحران کی صورتحال میں طبی احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے مجاز ریاستی حکام کے احکامات کی پیروی کریں اور غیر سرکاری ذرائع سے اطلاعات اور افواہوں پر عمل سے گریز کریں۔فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ کہ انسانی زندگیوں کو بچانا اسلامی قانون کے عظیم مقاصد میں سے ہے۔ان مقاصد کی تکمیل کیلئے علمائ سپریم کونسل یہ فتویٰ جاری کرتی ہے کہ ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو اجازت ہے کہ وہ تمام عوامی اجتماعات بشمول باجماعت نماز اور جمعہ کی نمازوں پر وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی اموات کے خدشہ کے پیش نظر قانونی طور پر پابندی لگا سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
cپنجاب میں خواتین پر تشدد کے اعداد و شمار تشویشناک
-
چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا جناح ہسپتال لاہور کا دورہ، زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کی عیادت
-
پنجاب بھر میں مفت سفری سہولت، ایک ہزار بسوں کے لئے بجٹ منظور
-
مریم کو بتائیں پروگرام کے تحت شہریوں کو 10 ہزارنقد دینے کی منظوری
-
وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور انتظامی امور کا جائزہ لیا
-
فیصل آباد ، پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم 4 تین رویہ تعمیرہوگی، وفاقی وزیر مواصلات
-
سندھ میں منشیات مافیا کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے، حقیقت سامنے لائی جائے،حلیم عادل شیخ
-
وزیر صحت پنجاب کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کادورہ،پیش رفت کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر شافع حسین کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
خواجہ سلمان رفیق کا دیگر کے ہمراہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ
-
خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے عوام ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود اسی رفتار سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں ،وفاقی وزیر توانائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.