مو ذی مر ض سے بچائو کیلئے عوام ملکی اداروں کا سا تھ دیں: انجینئرعلی احسن

جمعرات 26 مارچ 2020 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی تر جمان انجینئر سید علی احسن شاہ نے کہا ہے کہ مو ذی مر ض سے بچائو کیلئے عوام ملکی اداروں کا سا تھ دیں،پیرامیڈیکل سٹا ف ، ڈاکٹرز ، نر سیں ، پاک فوج کے جوان اور پو لیس اہلکارقوم کے ہیرو ہیں، تمام پاکستانی ہر صور ت لاک ڈائو ن کی مکمل پا بندی کریں تاکہ وائر س کے پھیلائو سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائر س سے بچائو کیلئے تمام ادارو ں کی کو ششیں قا بل تعریف ہیں اللہ تعالی کے فضل او رکرم سے پاکستان میں کرونا وائر س دیگر ممالک کی نسبت زیادہ کنٹرو ل میں ہے عوام اس مو ذی مر ض کیخلا ف حکومت وقت اور اداروں کا مکمل سا تھ دے کر حب الو طنی کامظاہرہ کریں۔انہو ں نے کہا کہ کرونا ۹وائر س نے پوری دنیا کواپنی لپٹ میں لیاہواہے ایسے حالا ت میں ہمیں اللہ کے در بارسے رجوع کر نے کی اشد ضرور ت ہے ۔ پوری قوم اپنے گناہو ں کی اللہ سے معا فی مانگے اور تو بہ استغفار کرے ذکر اذکار اور قرآن پاک کی تلاو ت کو معمول بنایا جائے۔