جمعتہ المبارک یوم توبہ و استغفار کے طورپر منائے جائے :علامہ اسلم صد یقی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئو ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ جمعتہ المبارک یوم توبہ و استغفار کے طورپر منائے جائے،بچے اور بو ڑھے گھروں میں نماز ادا کریں مساجد کے فر ش کو بھی اچھی طرح صا ف رکھا جائے، نماز جمعہ اور دیگر نمازوں میں اللہ تعالیٰ کے حضور ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے دعا ئیں کی جائیں ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ساری قوم اجتماعی طور پر اللہ سے معافی کیلئے سربسجودہوجائے۔

(جاری ہے)

وباسے نجات کے لئے اجتماعی توبہ کی بہت ضرورت ہے، رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے علاوہ اس سے بچاو کا کوئی راستہ نہیں۔ موجودہ ناگہانی صورتحال میں عوام الناس لاک ڈاون کی مکمل پابندی کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ نے بھٹکی انسانیت کو جھٹکا دیا ہے، انسانیت اللہ کی بغاوت چھوڑ کر اللہ کی فرمانبرداری شروع کرے، کرونا وائرس کا پھیلنا ہمارے اجتماعی گناہوں اور بے راہروی کا نتیجہ ہے۔ پوری دنیا کو گناہوں کا راستہ چھوڑ کر نیکی کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ پاکیزہ زندگی ہی وباں سے نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔