بجلی اور گیس کے بل وصول کرنے والے بنکوں نے متنازعہ پالیسی اختیار کرلی، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:52

بجلی اور گیس کے بل وصول کرنے والے بنکوں نے متنازعہ پالیسی اختیار کرلی، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر بجلی اور گیس کے بلوں کے حوالے سے وضع کی جانیوالی پالیسی کے باعث بجلی اور گیس کے بل وصول کرنے والے بنکوں نے متنازعہ پالیسی اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث بل جمع کروانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے سونہری بنک، حبیب بنک، یونائیٹڈ بنک، فیصل بنک سمیت دیگر نجی بنکوں نے بجلی کے صارفین سے بلوں کی وصولی بند کردی۔ صارفین کو کہنا شروع کردیا ہے کہ وزیراعظم نے ان کے بجلی کے بل معاف کردئیے ہیں جبکہ دوسری طرف نیشنل بنک، پنجاب بنک اور ایم سی بی نے بلوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔