عوام گھروں میں رہ کر کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ہمارا ساتھ دیں،بریگیڈیئرنعمان

جمعرات 26 مارچ 2020 23:48

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان آرمی، رینجرز، ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے سانگھڑ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جوائنٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا اس سلسلے میں پاک آرمی کے برگیڈیئر نعمان سانگھڑ پہنچے اور جوائنٹ کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور بریفنگ بھی لی۔حیدرآباد روڈ پر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں قائم کردہ کنٹرول روم کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے برگیڈیئر نعمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور کورونا کوشکست دینے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں جبکہ صورتحال قابو میں نہ ہونے کی صورت میں لاک ڈاؤن میں سختی کرنی پڑے گی جس کے باعث عوام کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی کہ وہ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کروائیں کیونکہ کورونا کا واحد حل لاک ڈاؤن میں ہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ صحت کے ملازمیں کو سہولیات میں ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ اگر وہ صحتمند ہونگے تو دوسروں کا بہتر طریقے سے علاج معالج کر سکیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ تمام تعلقوں میں ھائی ا لرٹ ہے اور تمام تر ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ سامان کی دستیابی کر بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عوام سے رویہ بھتر رکھئے اور لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کرایا جائے۔ ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر وشنو رام نے بتایا کہ سانگھڑ میں قائم کردہ مختلف آئسولیشن وارڈز میں 216 جبکہ مختلف قرنطینہ میں 168 مریضوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس کے علاوہ سانگھڑ میں سے 4 شکی مریضوں کی چکاس کی گئی جن کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ 4شکی افراد کو گھروں تک محدود کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جلد این95 ماسک اور کٹس ضلع میں پہنچ جائیں گی جس سے محکمہ صحت کے ملازمیں میں پائے جانے والا رسک ختم ہوجائیگا۔ اس کے علاوہ موجود ایمبولینسز میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کئے جا رہے ہیں