علاقے میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،عمربندھانی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) بلدیہ اعلیٰ سکھر کی یونین کمیٹی 9نیو گوٹھ سکھر کے چیئرمین عامر عمر بندھانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ سمیت مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی خصوصی ہدایات پر علاقے میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ، علاقہ مکینوں کو سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے بچا? کیلئے مختص کئے جانے والے فنڈز سے صابن فراہم کردیا گیا ہے تاکہ علاقہ مکین وائرس سے خود کو محفوظ رکھ سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی شکایت پر مچھرمار اسپرے کرادیا گیا ہے تاکہ علاقہ مکین ملیریا جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے مزید کہا کے حکومت سندھ کے تعاون سے جلد مکینوں کو راشن بھی تقسیم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے کورونا وائرس کے سلسلے میں سول لاک ڈا=ن کے موقع پر وہ اپنے گھروں میں رہے تاکہ وہ خود بھی محفوظ ہوں اور انکے اہلخانہ بھی محفوظ رہ سکیں

متعلقہ عنوان :