امریکہ کرونا وائرس کے سَدِ باب کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: سفیر پال جونز

پاکستان اور امریکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ مں شراکت دار ہیں

جمعرات 26 مارچ 2020 22:52

امریکہ کرونا وائرس کے  سَدِ باب کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: سفیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان اور امریکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ مں   شراکت دار ہیں۔ پاکستان میں امریکی سفارتی مشن  کے سماجی رابطہ ذرائع پر جاری کیے جانے والے پیغام میں سفیر  پال جونز نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی مددد کی  تفصیلات بیان کیں اور نت نئی ٹیکنالاجی  اور وسائل کی  فراہمی  سے مشترکہ  تعاون کو مزید گہرا  بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور  پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو  رہنمائی فراہم کی۔

خُصوصی طور پر سفیر پال جونز نےپاکستان میں مُقیم امریکی  شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سلامتی اور صحت کے بارے میں ہنگامی پیغامات حاصل کرنے کے لیے  اسمارٹ  ٹریولر انرول منٹن پروگرام میں اپنااندراج کرائں ۔

(جاری ہے)

پروگرام میں شمولیت مندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر کی جاسکتی ہے : http://step.state.gov
سفیر پال جونز کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے   ہنگامی امداد فراہمی کی فراہمی  کے لیے پاکستان کو ترجید ملک قرار دیا ہے۔

ہم نے موجودہ   مالی وسائل میں سے دس لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں  جبکہ دس لاکھ ڈالر  کااضافی فنڈ  لبا رٹری اور   ایمرجنسی ترسلات  اور عوام کو کرونا وائرس کے ممکنہ پھلائو کی نشاندہی کے قابل بنانے کے لیے  دیا گیا ہے۔ امریکہ اور پاکستان صحت کے بناالاقوامی مسائل سے  نمٹنے  مں  دیرینہ   شراکت دار ہیں اور کرونا وائرس کے خلاف  موجودہ جدوجہد میں  شراکت   ہمارے لوگوں  کی تندرستی اور خوشحالی  کے مشترکہ نصب العین کی تکمیل کے لیے کلیدی اہمیت  کی حامل ہے۔