بینظیروویمن یونیورسٹی پشاورمیں کوروناوائر س سے بچائوکیلئے سپرے

جمعہ 27 مارچ 2020 21:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) شہیدبینظیربھٹووویمن یونیورسٹی پشاور میں کوروناوائرس کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن نے ریسکیو1122کے تعاون سے پوری یونیورسٹی میں ممکنہ وائرس کے اثرات کے پیش نظر سپرے کیاجوآنے والے ہفتوں میں دوبارہ بھی وقتاًفوقتاًکیاجائے گا اس کے علاوہ تمام یونیورسٹی کی صفائی کاکام بھی جاری ہے جس میں کلاس رومزکی صفائی ،آفسزکی صفائی اوریونیورسٹی ہاسٹل کی صفائی بمعہ سپرے شامل ہیں یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹررضیہ سلطانہ نے ریسکیو1122کی بروقت خدمات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پورے پاکستان کے ڈاکٹروں ،ہیلتھ ورکرز،فلاحی ورکرز،پولیس،فوج اور میڈیاکاشکریہ اداکیاجس کی خدمات اس مشکل وقت میں بھی عوام کیلئے وقف ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن،میجرماجدسلیم نے بتایاکہ یونیورسٹی اپنی موجودہ ریسورسزکواستعمال میں لاتے ہوئے تمام اقدامات کررہی ہے جس سے یونیورسٹی میں کوروناوائرس کے پھیلائوکوروکاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :