کوٹلی،کروناوائرس کیخلاف محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹرز/ سٹاف کی شاندارخدمات کے اعتراف میں پولیس کی جانب سے سلامی دی گئی

اتوار 29 مارچ 2020 19:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے حکم پرکروناوائرس کیخلاف محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹرز/ سٹاف کی شاندارخدمات کے اعتراف میں پولیس کی جانب سے سلامی دی گئی۔سلامی تقریب میںڈاکٹرز،پیرامیڈیکل ونرسنگ سٹاف اورپولیس آفیسران،اہلکاران نے شرکت کی۔ پولیس آفیسران واہلکاران کی طرف سے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے حکم پرکروناوائرس کیخلاف محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹرز/ سٹاف کی شاندارخدمات کے اعتراف میں پولیس کی جانب سے سلامی دی گئی۔

سلامی ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی کے احاطہ پرڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم، ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کی قیادت میں دی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ڈاکٹرزاورعملے کوفرنٹ لائن پرمریضوںکاعلاج کرنے پرسلامی دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈاکٹرزکے ساتھ ساتھ دیگرعملے کی خدمات کوبھی خراج تحسین پیش کیاگیا۔ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف نے پولیس کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہاکہ ہم سب کومل کرکروناسے ڈرنانہیںبلکہ اس سے لڑناہے جبکہ اس موقع پرڈاکٹرزاورپولیس آفیسران نے اپنے مشترکہ پیغام میںلوگوںکولاک ڈائون اورکروناوائرس سے بچائوکے لیے بتائی گئی احتیاطی تدابیرپرعمل کرنے کاکہاگیااورکروناوائرس کوشکست دینے کاعزم ظاہرکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :