سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں مزید13ملزمان گرفتار

جمعہ 3 اپریل 2020 13:55

سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں مزید13ملزمان کوگرفتار کر کے چرس 1100گرام، ہیروئن570گرام وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ جھاوریاں پولیس نے عمردراز ولد بشیر احمد سکنہ عیدگاہ جھاوریاں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزم سے چرس1100گرام معہ پسٹل30بور، محمد عامر سکنہ کالرہ سے پسٹل30بور، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے منور اقبال سکنہ خوشاب سے ہیروئن570گرام، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کبیر عباس سکنہ چک54شمالی سے بندوق12 بور، اسفند یار سکنہ چک54شمالی سے رائفل223بور، ضیائ اللہ سکنہ 54شمالی سے پسٹل30بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے منیر احمد سکنہ گلوالا سے پسٹل30بور، محمد مظہر سکنہ بھیرہ سے رائفل444بور، تھانہ صدربھلوال پولیس نے حسن احمد سکنہ چک18شمالی سے رائفل8ایم ایم، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے واجد علی سکنہ فیصل آباد سے پسٹل30بور، بلال احمد سکنہ مٹیلہ سے پسٹل30بور اور تھانہ ساجد شہید پولیس نے ذیشان علی سکنہ جمیل پارک سے پسٹل30بور، عادل سکنہ جمیل پارک سے پسٹل30بور برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔