بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ، ضلع قلعہ سیف اللہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میںبارشوں کا سلسلہ ہفتہ کو وفقے وقفے سے جاری رہا کوئٹہ میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے جل تھل اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،ژوب ، شیرانی ، قلعہ عبداللہ ، زیارت ، کوہلو اور بولان میں بارشوں کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ 37، تربت36، نوکنڈی 33 ،سبی ، پنجگور ، دالبندین ، 32 ،23 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔