چینی آٹا بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے، پیر محفوظ مشہدی

-وزیراعظم جہانگیر ترین کو نیب کے حوالے کریں، چیئرمین نیب گرفتار کریں، رہنما جے یو پی

اتوار 5 اپریل 2020 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چینی اور آٹے بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جن افراد کے نام رپورٹ میں آئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دعووں کے مطابق انہیں فی الفور نیب کے حوالے کریں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب اگر واقعی اپوزیشن سے دشمنی اور انہیں بدنام کرنے کے ایجنڈے پر نہیں چل رہے تو انہیں جانگیرترین کو گرفتار کرناچاہیے ۔ مگر لگتا ہے کہ حکمران ٹولے کی نوازشات سے مالا مال جسٹس (ر)جا وید اقبال ایسی اخلاقی جرات نہیں کریں گے۔ ان کے احکامات صرف اپوزیشن کے خلاف ہوتے ہیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میںپیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے نااہل قرار پانے والے اور چینی آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے جہانگیر ترین کو تحریک انصاف سے نکالا جائے۔اورا ن سے وصولی کرکے آٹا اور چینی کی قیمتوں کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب شاہ محمود قریشی اور گورنر پنجاب کا بھی امتحان ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے بارے میں کیا بیانات دیتے ہیں