حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد میں تمام طبقوں نے باشعو ر اور ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیا ہے ،ایس پی کوٹلی

پیر 6 اپریل 2020 20:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) ایس پی راجہ محمداکمل نے تتہ پانی انٹری پوائنٹ ودیگرجگہوں کادور کیاہ۔دورہ کے دوران انہوںنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ضلع کوٹلی کے عوام اور تمام طبقوں نے باشعو ر اور ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیا ہے جس کے باعث انتظامیہ اورپولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے جملہ اداروں کو بھی کوئی مشکل پیش نہیں آرہی۔

بعض کم سن بچوں اور نوجوانوں کی طرف سے کرونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لینے پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی گھروں میں رہنے کا پابند رکھیں اگر کسی ایک فرد کی غلطی کے باعث ہم کرونا وائرس باہر سے گھر لائے تو پہلے اپنے گھر والے اور پھر تمام شہر اور علاقے متاثر ہونگے جس سے مزیدمسائل میںاضافہ ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس پر من وعن عمل کیا جائے اگر ہمارے 3ہفتوں کے لاک ڈاؤن سے خطہ محفوظ ہو سکتا ہے توہم سب کواس پرعمل کرناچاہیے۔

انہوںنے کہاکہ انٹری پوائنٹس پرسکریننگ کے عمل سے لوگوںکوگزاراگیاہے انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ گھروںمیںرہیںبازاروںکاوہی لوگ رخ کریںجنہیںاشیاء خردنوش یامیڈیسن کی ضرورت ہو بلاضرورت گھرسے باہرنکلنا نہ کہ اپنی جان کوخطرے میںڈالنابلکہ پوری فیملی کوکروناوائرس جیسی موذی مرض میںمبتلاکرنے کے مترادف ہے انہوںنے کہاکہ ہم آپ کی حفاظت کے لیے اپنی جانوںکوخطرے میںڈال کرڈیوٹیزسرانجام دے رہے ہیںآپ لوگ اپنی اوراپنے بچوںکے مستقبل اورصحت کی اوربالخصوص کروناوائرس کی ممکناوباسے بچنے کے لیے گھروںمیںرہیںاورقانون کی پاسداری کویقینی بنائیں۔