نیلم ،کورونا آئی ٹی کنٹرول روم قائم ،جمشید بشیر انچارج مقرر کردیئے گئے

منگل 7 اپریل 2020 17:37

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) دنیا بھر کی طرح ضلع نیلم میں کورونا آئی ٹی کنٹرول روم قائم ،ڈاکٹر لعل حسین کی نگرانی میں آئی ٹی ضلعی کنٹرول روم کے انچارج جمشید بشیر مقرر کردیئے گئے ،اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ کشمیر ڈاکٹر لعل حسین ،ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کے منتخب سٹوڈنٹ جمشید بشیر (آئی ٹی انجینئر)جبکہ جامعہ کے لیکچر رثاقب خوشحال، توسیف عباسی ، عبدالقدوس ،حماد وسیم آئی ٹی ٹیم ڈویلپمنٹ میں معاونین ہونگے ۔

کورونا آئی ٹی کنٹرول ٹیم کے نگران اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لعل حسین امریکن یونیورسٹی (سٹونی بروک نیویارک)میں کورونا پر ریسرچ کررہے ہیں۔جس کامقصد مستقبل قریب میں ابتدائی سطح پر وائرس کی تشخیص میں معاون ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلائو کے خلاف اقدامات کے سلسلہ میں ڈیٹا بیس ،ویب سائٹ نیلم کیلئے بنائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جس پر کورونا کے حوالے سے حکومتی سرگرمیاں اپ لوڈ ہونگی ۔اس کے علاوہ اسی ویب سائٹ پر مختلف ضلع بھر کی دیگر آفات سماوی کی معلومات بھی میسر ہونگی ۔کورونا آئی ٹی کنٹرول رو م نیلم کے انچارج جمشید بشیر نے بتایا کہ ہمارا مقصد کوروانا جیسی وبائوں سے ٹیکنیکل طریقے سے لڑ کر انسانیت کو محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وبائوں کااعلاج سستا اور معیار ی کرنے کیلئے Artificial intelligence کااستعما ل کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد ملک وملت وانسانیت کے لیے آسانیاں پیدا کرناہے ۔