عیاش سعودی نوجوانوں کی سڑکوں پر فائرنگ اورفخریہ شراب نوشی کی ویڈیو وائرل

صارفین کی جانب سے ان شرمناک حرکات کی مذمت کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 14 اپریل 2020 18:06

عیاش سعودی نوجوانوں کی سڑکوں پر فائرنگ اورفخریہ شراب نوشی کی ویڈیو ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2020ء ) دُنیا بھر کی طرح اس وقت سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کا خوف طاری ہے۔ لوگ اپنی ساری دُنیاوی مصروفیات اور تفریحات بھُول بھُلاکر عبادتوں میں مصروف ہیں اوراپنے پروردگار سے رو رو کر دُعائیں مانگ رہے ہیں کہ اس موذی وبا کا روئے زمین سے مکمل خاتمہ کر دے۔ تاہم کچھ ایسے عاقبت نااندیش افراد بھی پائے جاتے ہیں جن کی ایسے عبرت ناک وقت میں بھی آنکھ نہیں اور کھُل رہی اور وہ دن رات بُرائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

ریاض پولیس نے دو مقامی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سڑکوں پر کھُلے عام فائرنگ کر رہے تھے اور پھر ایک کمرے میں بیٹھ کرکھُلے عام شراب نوشی کرتے رہے۔ جبکہ ایک نوجوان شراب کی بوتل پکڑ کر بے شرمی سے شراب نوشی پر فخر کا اظہار کرتا رہا اور اس کا ایک ساتھی ویڈیو بناتا رہا۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔

کچھ صارفین نے اس ویڈیو کوپولیس کو رپورٹ کر دیا۔ جس کے بعد نوجوانوں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ریاض پولیس نے ایک ہوٹل کے کمرے میں رنگ رلیاں منانے والے نوجوان کو دو لڑکیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔ نوجوان نے بڑی ڈھٹائی اور بے شرمی سے اپنی غلط کاریوں پر فخریہ انداز اختیار کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی بنا ئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ۔

اس ویڈیو میں سعودی نوجوان اپنے پاس کھڑی خاتون کا ہاتھ چُومتا دکھائی دِیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے اس معاملے کا نوٹس لینے کے بعد اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ جس کے بعد دو خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ باقی سب لوگ آسانی سے گرفتار ہو گئے، تاہم ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا پولیس کو جُل دیتا رہا اور چھاپوں کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے بار بار اپنے ٹھکانے بدلتا رہا۔

آخر کار پولیس کی خصوصی ٹیم نے اسے مشرقی ریاض کے علاقے القادسیہ کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے ساتھ اس وقت بھی ایک سعودی لڑکی موجود تھی۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افرادمیں دو خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔ یہ تمام کے تمام سعودی شہری تھے۔