پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 72ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

پیر 27 اپریل 2020 21:38

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار حصص میںمندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 491.81پوائنٹس کی کمی سے 32314.57پوائنٹس کی سطح پر آگیا اور 60.36فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروںکو 72ارب84کروڑ53لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت1.41فیصد زائد رہا ۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف ،ہیسکول پٹرول ،ڈی جی خان سیمنٹ ،یونٹی فوڈز،پایونیئر سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،بائیکو پٹرولیم ،کے الیکٹرک ،پاک پٹرولیم اور چراٹ سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔پیرکوماہ رمضان المبارک کے پہلے کاروباری سیشن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس32131پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں ریکوری آنے سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 491.81پوائنٹس کی کمی سے 32314.57پوائنٹس ہوگیا اسی طرح236.07پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14186.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 265.99پوائنٹس کی کمی سی22853.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی97کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 198کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور33میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 72ارب84کروڑ53لاکھ روپے کی کمی سی60کھرب94ارب 95کروڑ14لاکھ روپے ہوگئی ۔پیر کو 12کروڑ22لاکھ 82ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعہ کی نسبت ایک کروڑ70لاکھ 34ہزار شیئرز کم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو ،ْ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 167.67روپے کے اضافے سی8166.67روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 50روپے کے اضافے سی1679.67روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس پاک کے حصص کی قیمت 130.46روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 90روپے کی کمی سے 5548روپے ہوگئی ۔