انگلینڈ اینڈ ویلز پولیس کی طرف سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 9000 سے زائد جرمانے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 مئی 2020 11:08

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،ساجدعزیز) برطانیہ کرونا وائرس کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے لاک ڈاؤن میں ہے اور یہاں کا موسم خوشگوار ہونے کے باعث پولیس کا لوگو ں کو گھروں میں محدود رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ نیشنل پولیس چیف کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 مارچ سے 27 اپریل کے دوران انگلینڈ پولیس کی جانب سے 8877 لوگوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ ویلز میں 299 پینلٹی نوٹسز جاری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے 60 پاؤنڈ کے حساب سے فی کس افراد کو جرمانہ کیا گیا جبکہ اسے دو ہفتوں کے اندر جمع کروانے کی صورت میں صرف 30 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے ۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق حیران کن طور پر چار سو ایسے افراد ہیں جن کو دوسری بار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا لیکن اس بار یہ رقم دو گناہ زیادہ یعنی 120 پاؤنڈ تھی ۔ برطانوی ہولیس کا کہنا ہے کہ کچھ خود غرض لوگ ہیں جو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔