مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کارروائیوں میں 33 کشمیری شہید ہوئے

جمعہ 1 مئی 2020 22:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت 33 کشمیری شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں خاتو ن سمیت افراد کو شہید کیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتیم ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ دورانیے میں بھارتی فوج کی ان پرتشدد کارروائیوں میں 152 افراد زخمی ہوئے جبکہ حریت کارکنوں سمیت 845 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 44 گھر بھی تباہ کئے ۔ ۔