حادثاتی چیئرمین خیالی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئیں،شہبازگل

وزیراعظم کو بھکاری کاطعنہ دینے والے نے خود کیش نہ ملنے پر پریس کانفرنس کر ڈا لی،ٹوئٹ

ہفتہ 2 مئی 2020 22:17

حادثاتی چیئرمین خیالی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئیں،شہبازگل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے حادثاتی چئیرمین ذرا خیالی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آکر دیکھیں اب بیان بازی نہیں کام کریں ۔ وزیراعظم کو بھکاری کاطعنہ دینے والے نے خود کیش نہ ملنے پر پریس کانفرنس کر ڈا لی اب عوام کی امانت براہ راست دی جائے گی کسی کے ہا تھ میں نہیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں شہباز گل نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اب کام کر نا ہو گا سویڈن کے پروفیسر کہتے ہیں کہ چین جیسا سخت لاک ڈائون کہیں بھی نہیں ہو سکتا ، ملک کا لاک ڈاؤن کوئی ویڈیو گیم کا بٹن نہیں کہ بلاول بھٹو نے دبا دیا اور سب نظام رک گیا، حادثاتی چئیر مین صاحب ذرا خیالی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئیں ۔

کراچی کی صرف11 یو سیز میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا لیکن عمل درآمد نہیں کرواسکے اور باتیں پورے ملک کے لاک ڈاؤن کی کرتے ہیں ۔ وفاق پورے ملک میں غیرسیاسی بنیادپر اربوں کی امداد تقسیم کررہا ہے جس کا بڑا حصہ سندھ کو دیا گیا۔