چوہدری نثار نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے 2014 کے دھرنے کو سپورٹ کیا

بطور وزیرداخلہ چوہدری نثار نےمظاہرین کو ریڈزون میں داخلے پر سہولت فراہم کی، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے پرتشدد مظاہرین کو رہا کردیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 5 مئی 2020 14:31

چوہدری نثار نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے 2014 کے دھرنے کو ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 5اپریل 2020ء ) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے 2014 کے دھرنے کو سپورٹ کیا جو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تھا۔ جاوید لطیف نے حامد میر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 124دن کے اس دھرنے میں اس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سہولیات فراہم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی جانب سے پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملے کے پرتشدد مظاہرین کو رہا کیا۔ چوہدری نثار نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت دی اور انہیں سہولت فراہم کی۔ اس ریڈ زون میں وزیراعظم اور صدر کی رہائش گاہ جیسے  حساس مقامات موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نثار نے  نوازشریف کی جی ٹی روڈ  کی ریلی سے اختلاف بھی اسی  منصوبے کا حصہ تھا۔

(جاری ہے)

  بعض معاملات پر تو انہوں  نے پارٹی  پالیسی کی  مسلسل خلاف  ورزی کی۔  تاہم آج  ہم سب  کو ان  کی ساکھ کا علم ہو  گیا ہے۔ واضح رہے ماضی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نوازشریف اور اسٹبلشمنٹ کے درمیاں مسائل کو حل کرے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ان کا تعلق بھی ایک قابل احترام فوجی گھرانے سے ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ چوہدری نثار نے پرویز مشرف کو بطور آرمی چیف تعینات کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ چوہدری نثار نے آزاد امیدوار کے طور پر 2018 کے الیکشن لڑے تاہم وہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن ہار گئے تھے ۔  تاہم صوبائی اسمبلی  کی سیٹ کا الیکشن جیت  گئے تھے۔