حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی، تحصیلدار جہلم کی کاروائی، دودھ دہی کی دکان سمیت تین دکانیں سیل، ہزاروں روپے جرمانے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 مئی 2020 18:08

حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی، تحصیلدار جہلم کی کاروائی، دودھ دہی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تحصیلدار جہلم نے حکومت پنجاب کی طرف ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرتین دکانیں سیل اور ہزاروں روپے جرمانہ ۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو تحصیلدار جہلم محمد منیر خان ،ریڈر غلام حسین لِلہ سمیت دیگر ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کرتے ہوئے تین دکانیں سیل جبکہ سات ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ دہی میں سے بچھو نکلنے پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے دودھ دہی شاپ کو سیل کردیا انہوں نے کہاکہ جو تاجر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ایس او پیز پر عمل نہیں کریگا اس کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائیگا۔