
سعودی عرب نے کورونا سے متعلق جھوٹی خبریں یا افواہیں پھیلانے والے افراد کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان کردیا
جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے والے شخص کو پانچ سال قید اور دس لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا: سعودی وزارتِ داخلہ
عثمان خادم کمبوہ
منگل 5 مئی 2020
22:31

(جاری ہے)
سعودی مملکت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں کاروباری، تجارتی اور تعلیمی ادارے بند ہیں، وہیں مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی لگانے کی خاطر انہیں بند کیا گیا ہے۔
صرف مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں انتظامیہ کے افراد کی جانب سے نمازیں ادا کی جا رہی ہیں۔ رمضان المبارک میں لوگ خواہش مند ہیں کہ کورونا کی وبا جلد سے جلد ختم ہوں تاکہ مساجد دوبارہ سے اللہ کے بندوں سے آباد ہو سکیں۔ ایسے وقت میں چند شرارتی افراد سوشل میڈیا پر خبریں پھیلا کر لوگوں کو جھوٹی خوش خبریاں سُنا رہے ہیں، تاہم جب حقیقت کا پتا چلتا ہے تو لوگوں کو اور زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ روز بھی سعودی پولیس نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے ایک مقامی نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ اس نوجوان نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ سعودی حکومت نے مساجد کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے جلد ہی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.