
لاہور میں کرونا وائرس کا پھیلاو خطرناک صورتحال اختیار کر گیا، پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت کیلئے علیحدہ پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا
جمعہ کے روز وزیراعلیٰ کی کور کمانڈر اور دیگر اعلی سول و عسکری حکام کے ہمراہ بڑی بیٹھک، شہر میں کیسز میں اضافے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
جمعہ 8 مئی 2020 23:26

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا - کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک ،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر ،کمشنر لاہور ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری خوراک، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ،سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات، طبی ماہرین اور اعلی عسکری و سول حکام نے اجلاس میں شرکت کی- اجلاس میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات خصوصاً لاہور شہر میں کیسز میں اضافے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا-اجلاس کے شرکاء نے لاہور شہر میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیااور فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی علیحدہ پالیسی مرتب کی جائے گی - اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی - کمیٹی لاہور شہر کے حوالے سے علیحدہ پالیسی کیلئے سفارشات تیار کرے گی-اجلاس میں صوبے کی سیاسی و عسکری قیادت نے کوروناکا پھیلاؤ روکنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا - اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لا ک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے کاروبار کے لئے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ انڈسٹری یا بزنس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی- کورکمانڈ لاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں -انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علیحدہ لائن آف ایکشن پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے - یہاں یہ واضح رہے کہ لاہور کرونا وائرس کے باعث ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے، جہاں اب تک 3ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.