قطرائیرویز نے بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا

خصوصی پروازوں کے ذریعے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائن کو پروازوں کی اجازت دیدی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 9 مئی 2020 00:16

قطرائیرویز نے بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی ..
دوحہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2020ء) قطرائیرویز نے بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر ائیرلائن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائن کو پروازوں کی اجازت دیدی ہے۔ پروازیں دوحہ سے پشاور، دوحہ سے اسلام آباد، دوحہ سے ملتان اور دوحہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گی۔

ان پروزوں کے ذریعے 800پاکستانیوں کو دوحہ سے واپس لایا جائے گا۔ یہ فلائٹس کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کراچی سے واپسی پر بھی اپنے ساتھ مسافروں کو لے کر جائیں گی۔ قطرائیرویز نے خصوصی پر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درخواست کی تھی کہ اسے پروازیں چلانے کی اجازت دی جائے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی پروازوں کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قطرائیرویز نے بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا خصوصی پروازوں کے ذریعے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائن کو پروازوں کی اجازت دیدی۔ ایمریٹس متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

اس ضمن میں ایمریٹس کی جانب سے اسلام آباد، کراچی اور پشاور کیلئے ان خصوصی پروازوں میں وطن واپسی کے خواہش مند شہریوں اور لوگوں کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔ ایمریٹس کی پرواز EK612 مئی کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچی۔ اسی طرح، 7 مئی پرواز EK608 کراچی شام 6 بج کر 10 منٹ پر پہنچی۔ ان تین خصوصی پروازوں میں شامل آخری پرواز EK636کو دبئی سے پشاور کے لئے 10 مئی کو آپریٹ کیا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر 10 منٹ پر لینڈ کرے گی۔ دبئی واپسی کے لئے ان پروازوں کو ایئرلائن صرف کارگو لے جانے کیلئے استعمال کرے گی۔