سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ڈاکٹرنصرت شاہ ڈ نے خود کو گھرمیں آئیسولیٹ کرلیا، نصرت شاہ ڈاؤ ہسپتال کے شعبہ گائنی کی پروفیسر ہیں، پیپلزپارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ کی بہن نصرت شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 مئی 2020 22:02

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی 2020ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ڈاکٹر نصرت شاہ ڈ نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے، بہن نفیسہ شاہ نے بھی نصرت شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کورونا وائرس سے ہر طبقے کے افراد عام لوگ، سیاستدان، ڈاکٹرز، فورسز کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی
ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے اپنی بہن میں کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈاکٹر نصرت شاہ ڈاؤ ہسپتال کے شعبہ گائنی کی پروفیسر ہیں۔
وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹر نصرت شاہ نے خود کو گھرمیں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

پ
یپلزپارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری بہن ڈاکٹر نصرت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے بعد نصرت شاہ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنے فرائض انجام دیں۔ اسی طرح کورونا سے متاثر 600 ڈاکٹرز، نرسز کو اللہ جلد صحتیاب کرے۔
دوسری جانب
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 22ہزار62، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 30ہزار941 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1476نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،28مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات667 ہوگئیں ۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11ہزار568تک پہنچ گئی، سندھ میں 11ہزار480 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4ہزار669اور اسلام آباد میں 679ہوگئی، بلوچستان میں 2017, گلگت بلتستان میں442کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 8ہزار212مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔

این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 667 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می28 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 189، پنجاب میں 197، کے پی کے میں 245، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 6 اور بلوچستان میں 26 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔