
بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز ہے
بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، تربیلا ڈیم کی عمر 35 سال بڑھ جائے گی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹوئٹ
محمد علی
پیر 11 مئی 2020
23:05

Announcing to start construction of Diamer Bhasha Dam today is historic news for all generations of Pakistan,a huge stimulus for our economy,create 16500 jobs,generate 4500 MW Hydel Power&irrigate 1.2 m acres agri land,enhance Tarbela Dam’s age by 35 yrs #pakistanmakingprogress
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) May 11, 2020
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز خبر ہے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔ اس منصوبے سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔
(جاری ہے)
جبکہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے بعد ملک کے سب سے بڑی تربیلا ڈیم کی عمر میں بھی 35 سال کا اضافہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ہے کہی بھاشا ڈیم کی تعمیر کے آغاز کیلئے تمام مسائل حل کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے بریفنگ لینے کے بعد ڈیم کی فوری تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیم کے آس پاس کے علاقے کی سماجی ترقی کے لئے 78.5 بلین خرچ ہوں گے جبکہ ہر سال سیلاب سے ہونے والے اربوں روپے مالیت کے نقصانات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے، تعمیراتی کام میں مقامی سامان اور افرادی قوت کو ترجیح دی جائے، اس سے لوگوں کو روزگار کے بڑے پیمانے پر مواقع ملیں گے اور تعمیراتی شعبہ اور دیگر متعلقہ صنعتیں ترقی کریں گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.